یومِ تکبیر: وزیراعظم کا قوم سے عہد، پاکستان کو معاشی قوت بنانے کا عزم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے 28 مئی 1998 کو پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے تاریخی دن کو قومی اتحاد، خودمختاری اور قربانیوں کی علامت قرار دیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں ہنگامہ، کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو اجلاس سے نکال دیا گیا

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ قائد نواز شریف نے اس وقت شدید عالمی دباؤ، اقتصادی پابندیوں اور دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے چھ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایک ناقابلِ تسخیر جوہری طاقت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر درحقیقت اس عزم کا دن ہے کہ پاکستان اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا کہ جیسے پاکستان نے دفاعی میدان میں ناقابلِ شکست قوت حاصل کی، ویسے ہی اب پاکستان کو معاشی میدان میں بھی دنیا کی مضبوط اقوام کی صف میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن صرف ایک تاریخی واقعہ کی یاد نہیں بلکہ قوم کے اُس جوش و جذبے کا اظہار ہے جو بابائے قوم محمد علی جناح کی قیادت سے لے کر آج تک وطن کی حفاظت، خودداری اور ترقی کے لیے جاری ہے۔

شہباز شریف نے بھارت کی حالیہ جنگی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے ایک مرتبہ پھر اتحاد و یکجہتی سے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 سے 10 مئی کے معرکۂ حق میں فتح نے یومِ تکبیر کی خوشیوں کو دوچند کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے ایٹمی پروگرام کے معماروں، خصوصاً ذوالفقار علی بھٹو، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، سائنسدانوں، انجینئرز، افواجِ پاکستان اور تمام قومی اداروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے اس پروگرام کو حقیقت بنایا۔

انہوں نے کہا کہ چاغی کے پہاڑوں سے بلند ہونے والی "اللہ اکبر” کی صدا آج بھی پاکستانی قوم کی پہچان اور غیر متزلزل عزم کی گواہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یومِ تکبیر قومی یکجہتی، قربانیوں اور حب الوطنی کا دن ہے، آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو معاشی میدان میں بھی اتنی ہی عظمت اور بلندی دیں گے جتنی ہم نے دفاعی میدان میں حاصل کی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “یومِ تکبیر: وزیراعظم کا قوم سے عہد، پاکستان کو معاشی قوت بنانے کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!