قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں ہنگامہ، کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو اجلاس سے نکال دیا گیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں اس وقت شدید کشیدگی پیدا ہو گئی جب ارکانِ اسمبلی اور کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد انہیں اجلاس سے باہر نکال دیا گیا۔

یومِ تکبیر: مسلح افواج اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد، دفاع وطن کے عزم کا اعادہ

اجلاس کی صدارت سید حفیظ الدین نے کی اور اس کا مقصد کورونا وبا کے دوران کراچی کی صنعتوں کو دی گئی سبسڈی سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ تاہم اجلاس کے آغاز سے قبل ہی ماحول کشیدہ ہو گیا۔

مونس علوی نے شکایت کی کہ کراچی چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کو آن لائن شرکت کی اجازت دی گئی جبکہ انہیں زوم کے ذریعے شامل ہونے کا موقع نہیں دیا گیا۔ اس پر کمیٹی رکن سید رضا علی گیلانی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سی ای او کا رویہ غیر مناسب ہے اور انہیں اجلاس سے نکالا جائے۔

کمیٹی ارکان نے سی ای او کے غیر پیشہ ورانہ اور توہین آمیز رویے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ان کے عہدے کے لیے غیر موزوں قرار دیا اور تحریکِ استحقاق لانے کا فیصلہ کیا۔

مزید برآں، ارکان نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کے الیکٹرک نے کورونا سبسڈی سے متعلق اپنے عدالتی کیسز کیوں واپس نہیں لیے، حالانکہ صنعتوں کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ کمیٹی کے مطابق کے الیکٹرک کے 3219 کیس عدالتوں میں زیر التواء ہیں اور تین عدالتوں سے حکمِ امتناعی لیا گیا، جس سے کراچی کی صنعتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

کمیٹی رکن عبدالحکیم بلوچ اور مبین عارف نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ سی ای او کے خلاف فوجداری کارروائی یا استحقاق کی تحریک لائی جائے۔ چیئرمین کمیٹی نے بھی واضح کیا کہ اگر ایکشن نہ لیا گیا تو اراکین خود کارروائی کریں گے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے نمائندے نے بھی کے الیکٹرک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا کے قوانین کی آڑ میں صنعتوں کو 18، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور پیک آورز کے اضافی چارجز بھی لیے جا رہے ہیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں ہنگامہ، کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو اجلاس سے نکال دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!