رحیم یار خان کچہ میں پولیس کا ٹارگیٹڈ آپریشن مغوی ضمیر اور رمضان بحفاظت بازیاب

ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس نے احمد پور لمہ سے اغوا ہونے والے دو شہریوں، ضمیر اور رمضان آرائیں، کو کامیاب ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ آپریشن کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کے خلاف کیا گیا جہاں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
یومِ تکبیر: وزیراعظم کا قوم سے عہد، پاکستان کو معاشی قوت بنانے کا عزم

ڈی پی او کے مطابق، سرکل بھونگ اور صادق آباد کی پولیس ٹیمیں آپریشن میں شامل ہیں، جبکہ ایلیٹ فورس اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ان کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانوں کو آگ لگا دی ہے اور پیش قدمی جاری ہے۔

مغوی شہریوں کے اغوا کا مقدمہ تھانہ احمد پور لمہ میں درج کیا گیا تھا۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے عوام سے صبر اور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “رحیم یار خان کچہ میں پولیس کا ٹارگیٹڈ آپریشن مغوی ضمیر اور رمضان بحفاظت بازیاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!