کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کنیز فاطمہ میں شاہین فورس اور ڈکیت گروہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ نجی سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے ملزمان کی اطلاع دینے پر پیش آیا۔ پولیس کے پہنچتے ہی چار مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
پی ٹی اے نے نفرت انگیز مہم چلانے والے یوٹیوبرز کی فہرستیں تیار کرلیں چینلز کی بندش کی اجازت طلب
فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل محمد فاروق کو سینے پر اور کانسٹیبل صفدر کو پیٹ میں گولی لگی، جس پر دونوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی زخمی اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اسپتال میں موجود رہے اور ان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ایس پی منگھوپیر کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ویسٹ پوائنٹ تمام دستیاب وسائل استعمال کرتے ہوئے جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے آئے گا۔


