پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نفرت انگیز اور ادارہ مخالف مہم چلانے والے پاکستانی یوٹیوبرز کی فہرستیں مرتب کر لی ہیں اور حکومت سے ان یوٹیوب چینلز کو فوری طور پر بند کرنے کی اجازت طلب کر لی ہے۔
لاہور میں پاک فوج کے جوانوں کا شاندار استقبال آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر جشن
ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے تیار کردہ فہرست میں معروف یوٹیوبرز عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان اور شہباز گل کے نام شامل ہیں۔ مزید یہ کہ پی ٹی اے نے احمد نورانی اور وقار ملک کے یوٹیوب چینلز پہلے ہی پاکستان میں بلاک کر دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے دیگر متنازعہ یوٹیوبرز کے خلاف بھی کارروائی کے لیے حکومت کی منظوری کا انتظار کر رہی ہے۔ فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے یوٹیوبرز کی فہرست یوٹیوب انتظامیہ کو بھی ارسال کر دی گئی ہے تاکہ عالمی سطح پر بھی ان کے خلاف اقدامات کیے جا سکیں۔
