کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کا یوسف گوٹھ ٹرمنل پر بڑی کارروائی کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط

کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے انسدادِ اسمگلنگ آرگنائزیشن (ASO) نے کلکٹر کسٹمز جناب معین الدین وانی کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر سچل رینجرز 91 ونگ کے تعاون سے یوسف گوٹھ بس ٹرمنل میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔
سرجانی ٹاؤن میں شاہین فورس کا ڈکیتوں سے مقابلہ دو اہلکار زخمی ایس ایس پی ویسٹ کی جانب سے فوری کارروائی کا حکم

یہ مشترکہ آپریشن یوسف گوٹھ ٹرمنل پر قائم مختلف گوداموں میں کیا گیا، جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کی گئیں۔ برآمد شدہ سامان میں اسکمڈ ملک پاؤڈر (خشک دودھ)، مضر صحت چھالیہ، اجینو موتو (چائنیز سالٹ)، غیر ملکی کپڑا، کاسمیٹکس، ٹائلز، فوڈ آئٹمز اور ڈٹرجنٹ پاؤڈر شامل ہیں۔

تمام ضبط شدہ سامان کو 11 مزدا ٹرکوں کے ذریعے ASO کے گودام منتقل کر دیا گیا ہے جہاں مزید قانونی کارروائی، تفصیلی جانچ پڑتال اور تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔ یہ کارروائی کسٹمز ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے، اور مجرمان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

14 / 100 SEO Score

One thought on “کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کا یوسف گوٹھ ٹرمنل پر بڑی کارروائی کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!