تربت میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد

تربت – ملک بھر کی طرح بلوچستان کے شہر تربت میں بھی یوم پاکستان کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب ہیڈ کوارٹر ایف سی بلوچستان (جنوبی)، تربت میں منعقد ہوئی، جس میں 350 سے زائد معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ ان مہمانوں میں تربت اور ضلع کیچ کے مختلف طبقات کے افراد شامل تھے، جن میں ملک شاہ گرگیج (ایم این اے)، ظہور بلیدی (ایم پی اے)، ضلع کیچ کی سول انتظامیہ، ڈی آئی جی مکران اور ایرانی رابطہ افسران بھی موجود تھے۔

سندھ حکومت کا 30 ہزار طلبہ کو گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپ دینے کا اعلان

تقریب میں اسکولوں کے بچوں نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی اور مختلف نمائشوں میں گہری دلچسپی لی۔ اس موقع پر یکجہتی کے اظہار کے لیے پولیس، لیویز، اے ایس ایف اور لائٹ پولیس کے دستوں نے آرمی، ایل سی بی، ایف سی اور ایس او ڈبلیو فورسز کے ہمراہ شاندار پریڈ میں حصہ لیا۔

او پی ایف اسکول اور ایف سی پبلک اسکول کے طلبہ نے دو خوبصورت ٹیبلو پیش کیے، جبکہ عطا شاد ڈگری کالج اور او پی ایف اسکول کے طلبہ نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ولولہ انگیز تقاریر بھی کیں۔

یوم پاکستان کی ایسی تقریبات قومی یکجہتی، ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہم ہیں اور انہیں تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہیے!

62 / 100

One thought on “تربت میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!