صدر مملکت کی جانب سے فوجی افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

اسلام آباد: ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملکی دفاع میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران کو فوجی اعزازات عطا کیے۔

نیشنل ایگری کلچر اینڈ ریسرچ سینٹر میں جدید ایروپونکس کاشتکاری کی افتتاحی تقریب

تقریب میں ایئر مارشل کاظم حماد، ایئر مارشل شکیل غضنفر، میجر جنرل سعیدالرحمان سرور، ایئر مارشل محمد سرفراز اور ایئر مارشل شکیل صفدر کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

اسی طرح کیپٹن سید عامر رضا کو بےمثال بہادری اور فرض شناسی کے اعتراف میں ستارہ بسالت عطا کیا گیا۔

مزید برآں، میجر جنرل غلام شبیر ناریجو، میجر جنرل طاہر مسعود احمد، میجر جنرل سہیل صابر، میجر جنرل فواد احمد صدیقی، میجر جنرل ذیشان احمد، میجر جنرل ندیم یوسف، میجر جنرل سہیل الیاس، میجر جنرل نور ولی خان اور میجر جنرل نسیم انور کو بھی ہلال امتیاز (ملٹری) سے سرفراز کیا گیا۔

تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!