آئی سی سی ون ڈے رینکنگ شبمن گل اور بابر اعظم کی بالادستی برقرار، روہت شرما اور کلدیپ یادو کی ترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) رینکنگ کے مطابق بھارتی اوپنر شبمن گل بدستور بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں، جب کہ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم بھی اپنی دوسری پوزیشن پر قائم ہیں۔
جعفر ایکسپریس حملہ: بھارتی میڈیا اور مخصوص سیاسی جماعت کا منفی پروپیگنڈا، دفاعی ماہرین کا انکشاف

بھارتی کپتان روہت شرما نے حالیہ فائنل میچ میں شاندار اننگز کھیل کر دو درجے ترقی حاصل کی اور تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، یوں ٹاپ تھری بیٹسمینوں میں دو بھارتی کھلاڑی شامل ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان اور آل راؤنڈر مچل سینٹنر نے شاندار کارکردگی کی بدولت چھ درجے ترقی پاکر دوسرے نمبر پر جگہ بنالی۔

بھارتی اسپنر کلدیپ یادو نے بھی اپنی رینکنگ بہتر بناتے ہوئے تین درجے اوپر آکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

آئی سی سی کی یہ نئی رینکنگ حالیہ میچز اور ٹورنامنٹس میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے، جس میں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “آئی سی سی ون ڈے رینکنگ شبمن گل اور بابر اعظم کی بالادستی برقرار، روہت شرما اور کلدیپ یادو کی ترقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!