قائدآباد پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ڈکیت گینگ کا اہم کارندہ گرفتار

کراچی: قائدآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ایک خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شیرپاؤ کے قریب سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 پیشہ ور ملزمان اور گٹکا/ماوا سپلائر گرفتار

گرفتار ملزم کی شناخت محمد ابرہیم کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک ڈکیت گینگ کا اہم رکن ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں اسلحے کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں کرتا رہا ہے۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز اور لوٹی گئی رقم برآمد کرلی ہے۔ برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ مزید شواہد حاصل کیے جا سکیں۔

گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی مختلف تھانوں سے چیک کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے دیگر جرائم کا سراغ لگایا جا سکے۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!