حیدرآباد: بی سیکشن پولیس نے ملنگ کا روپ دھار کر موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک شخص ملنگ کے لباس میں حیدر چوک سے موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوتے دیکھا گیا۔
جامعہ این ای ڈی میں ورلڈ بینک کے تعاون سے “سینٹر فار سوشل اینڈ انوائرمنٹل سسٹینیبلٹی” کا افتتاح
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہر کے مختلف تھانوں نے کارروائیاں شروع کیں۔ ایس ایچ او بی سیکشن طاہر حسین مغل نے سب انسپیکٹر انجم ابرار مغل اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں موجود چور کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 25/2025 زیر دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان تھانہ مکی شاہ میں درج ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2025/03/WhatsApp-Video-2025-03-11-at-6.13.03-PM.mp4?_=1Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2025/03/WhatsApp-Video-2025-03-11-at-6.13.05-PM.mp4?_=2