کراچی کے علاقے شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں گزشتہ شب ہونے والے پولیس مقابلے کے بعد زخمی اور بغیر زخم گرفتار ہونے والے ملزمان کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
نیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، مارچ کے بلوں میں صارفین کو ریلیف
تفصیلات کے مطابق، پولیس مقابلہ ٹینکی گراؤنڈ بلاک T میں ہوا، جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ تین ملزمان بلاضرر پکڑے گئے۔ گرفتار ملزمان کراچی میں درجنوں ڈکیتیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر چکے ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت:
زخمی ملزم: اظہر ولد یوسف
بلاضرر گرفتار ملزمان:
مدثر ولد مسعود احمد
سید اصغر علی شاہ ولد سید عاشق حسین شاہ
ہارون ولد یوسف
یہ ملزمان محمود آباد، بلوچ کالونی، کورنگی، شارع فیصل سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں میں ملوث رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی کئی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز وائرل ہو چکی ہیں، جن میں انہیں ایک بیکری اور دکان میں ڈکیتی کی کوشش کرتے دیکھا گیا تھا۔
ملزمان کا کریمنل ریکارڈ:
ملزم ہارون مسیح اور اظہر کے خلاف کورنگی، بلوچ کالونی، سہراب گوٹھ اور دیگر تھانوں میں قتل، ڈکیتی، اسلحہ رکھنے اور پولیس پر فائرنگ جیسے سنگین الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔