بلدیہ میں اے وی ایل سی پولیس مقابلہ، کار لفٹر زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

بلدیہ ڈویژن میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) اور ملزمان کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا، جس میں فرار کی کوشش کرنے والا کار لفٹر عرفان زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی سعید اللہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔

پی ای سی ایچ ایس میں غیر قانونی تعمیرات مسمار، ایس بی سی اے افسران انکوائری کے لیے طلب

پولیس نے تھانہ بن قاسم کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر KLB-5136) برآمد کر لی، جس کا مقدمہ 74/2025 درج ہے۔ جائے وقوعہ سے پولیس پر چلائی گئی 30 بور اور 9mm کے متعدد خول قبضے میں لے لیے گئے۔

حکام کے مطابق، گرفتار ملزم عرفان کراچی میں گاڑیاں چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور پہلے بھی تین بار گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

گرفتار زخمی ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ:

مقدمہ الزام نمبر 480/2021 – دفعہ 6/9-B – تھانہ قائدآباد

مقدمہ الزام نمبر 777/2021 – دفعہ 6/9-B – تھانہ قائدآباد

مقدمہ الزام نمبر 433/2024 – دفعہ 397/34 – تھانہ بوٹ بیسن

پولیس کے مطابق ملزمان نے روکنے پر پولیس پارٹی پر حملہ کیا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس مقابلہ بلدیہ نمبر 7 نزد قبرستان، تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں پیش آیا۔

ملزمان کے خلاف برآمد شدہ اسلحہ اور پولیس مقابلے کے مقدمات تھانہ مدینہ کالونی میں درج کیے جا رہے ہیں۔

58 / 100

One thought on “بلدیہ میں اے وی ایل سی پولیس مقابلہ، کار لفٹر زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!