پاکستان سنی تحریک کے سربراہ شاداب رضا نقشبندی کا دہشتگردی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی، امن اور سلامتی کی راہ میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کوئٹہ اور اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں اور انہیں انہی کی زبان میں جواب دیا جائے۔

سندھ کلچر اینڈ ٹورزم ڈپارٹمنٹ اور ایس آئی ایف سی کی شاندار پیشکش، تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کامیابی سے مکمل

انہوں نے کہا کہ دینِ اسلام امن، بھائی چارے اور انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے، جبکہ دہشتگرد پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں۔ سامراجی قوتیں پاکستان میں منفی پروپیگنڈہ اور اسلام مخالف سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہیں، جن پر سخت نظر رکھنی ہوگی۔

شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ عوام دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متحد ہیں اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک کے بڑے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت سیکیورٹی کی جائے اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو بھی بے نقاب کیا جائے۔

مزید برآں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل محض دعوؤں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات اور جدوجہد سے سنوارا جا سکتا ہے۔ ملک میں نظامِ مصطفیٰ کا نفاذ چاہتے ہیں اور اس کے لیے عوام کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ نفرت، تعصب اور جہالت کے بجائے محبت، بھائی چارے اور خدمت خلق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان سنی تحریک کے سربراہ شاداب رضا نقشبندی کا دہشتگردی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!