کراچی: ڈپٹی کمشنر سینٹرل کا شجرکاری مہم کا آغاز، شہریوں کو ماحولیاتی تحفظ کی ترغیب

کراچی کے کمشنر سید حسن نقوی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل طہٰ سلیم نے ابن صفی پارک، یونین کمیٹی نمبر 03، ناظم آباد نمبر 02 میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر، وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی، ڈائریکٹر پارکس آصف حسین، ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر راشد، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن حماد، اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریریز ایاز عارف بھی موجود تھے۔

کراچی: میگا سٹی بنیادی سہولیات سے محروم، شہری پریشان

ڈپٹی کمشنر طہٰ سلیم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ترغیب دی کہ وہ بھی شجرکاری مہم میں حصہ لے کر قدرتی ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔

چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن نے کہا کہ عوام کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے شجرکاری وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ حکومت اسکولوں اور کالجوں میں آگاہی سیمینار منعقد کرے تاکہ نوجوان نسل کو درختوں کی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ شجرکاری مہم اور آگاہی مہم کے ذریعے ہم فضائی آلودگی میں کمی لا سکتے ہیں، اور ہماری آج کی محنت ہماری آنے والی نسلوں کو ایک بہتر مستقبل فراہم کرے گی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شجرکاری مہم کو سال میں ایک سے زائد مرتبہ منعقد کیا جائے گا اور شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور ارد گرد کے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ صاف ماحول رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

57 / 100

One thought on “کراچی: ڈپٹی کمشنر سینٹرل کا شجرکاری مہم کا آغاز، شہریوں کو ماحولیاتی تحفظ کی ترغیب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!