انسداد منشیات عدالت نے مصطفیٰ عامر اور ارمغان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تشکر نیوز کے مطابق انسداد منشیات عدالت نے مصطفیٰ عامر کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ یہ وارنٹ 22 فروری کو جاری ہوئے، جب کہ مصطفیٰ عامر منشیات برآمدگی کے مقدمے میں مفرور تھا۔ عدالت نے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اے این ایف پولیس اسٹیشن کو ملزم کو گرفتار کر کے 27 فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ناز بلوچ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں کے الیکٹرک کے کنسلٹنٹس کے ذریعے رابطوں کا معاملہ اٹھا دیا

مقتول مصطفیٰ عامر کے خلاف مقدمہ 2024 میں تھانہ اے این ایف میں درج کیا گیا تھا، جہاں الزام تھا کہ اس نے کوریئر کے ذریعے منشیات بھیجنے کی کوشش کی تھی۔

دوسری جانب کراچی کی انسداد منشیات کورٹ نے ملزم ارمغان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ ارمغان کے خلاف 2019 میں منشیات اسمگلنگ کے دو مقدمات قائم کیے گئے تھے۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان نے کینیڈا سے منشیات اسمگل کرائی تھی، اور 30 اپریل 2024 کے بعد وہ عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا۔

اس مقدمے میں ارمغان کے دو ساتھی احمد غفار اور احتشام سومرو کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

کیس کا پس منظر:

14 فروری کو ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ مصطفیٰ عامر 6 جنوری کو ڈیفنس سے لاپتا ہوا تھا۔ اس کے بعد، مصطفیٰ کی والدہ نے گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا تھا، اور 25 جنوری کو انھیں امریکی نمبر سے 2 کروڑ روپے تاوان کی کال موصول ہوئی، جس کے بعد مقدمے میں اغوا برائے تاوان کی دفعات شامل کی گئیں۔

9 فروری کو ملزم کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا، لیکن ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اے وی سی سی احسن ذوالفقار اور ان کا محافظ زخمی ہوگیا۔ ملزم کو بعد ازاں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ارمغان نے ابتدائی تفیش میں مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا، لیکن بعد میں اس نے اپنا بیان تبدیل کیا۔ ایک ملزم کے دوست شیراز کی گرفتاری کے بعد اس نے اعتراف کیا کہ ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو حب لے جا کر نذر آتش کر دیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق، مصطفیٰ کا اصل موبائل فون تاحال نہیں ملا ہے، اور ملزم ارمغان سے موبائل فون اور لڑکی کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ، 15 فروری کو تشکر نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مصطفیٰ اور ارمغان کے درمیان جھگڑے کی وجہ ایک لڑکی تھی جو 12 جنوری کو بیرون ملک چلی گئی تھی۔ پولیس اس لڑکی سے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کر رہی ہے تاکہ اس کا بیان حاصل کیا جا سکے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “انسداد منشیات عدالت نے مصطفیٰ عامر اور ارمغان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!