ناز بلوچ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں کے الیکٹرک کے کنسلٹنٹس کے ذریعے رابطوں کا معاملہ اٹھا دیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی ناز بلوچ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں کے الیکٹرک کے کنسلٹنٹس کے ذریعے رابطوں کا معاملہ اٹھایا۔
پی ٹی اے نے دو کمپنیوں کو وی پی این سروسز کے لائسنس کی منظوری دے دی

اجلاس میں ناز بلوچ نے کہا کہ کنسلٹنٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد کے الیکٹرک کی وکالت کرتے ہیں، اور کے الیکٹرک نے کنسلٹنٹس کے ذریعے کمیٹی کے اراکین سے رابطہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اس طرح کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

ناز بلوچ نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کے لیے قائمہ کمیٹی کا فورم موجود ہے، اور اس طرح براہ راست ارکان کمیٹی سے رابطہ کرنا مناسب نہیں ہے۔

کمیٹی کی رکن مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کراچی کے عوام کو سستی اور بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لیے کی گئی تھی، مگر اب کراچی کے عوام کو مہنگی بجلی مل رہی ہے اور ترسیلی نظام بھی درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے کورونا کے دوران 40 ارب کی سبسڈی صنعتوں کو تاحال فراہم نہیں کی۔

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2021 سے جون 2022 تک کمپنی نے سبسڈی فراہم کی تھی، مگر کورونا کے دوران گروتھ میں کمی کے باعث مزید سبسڈی دینے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی صنعتوں کو سبسڈی نہیں ملی، جبکہ حکومت کی طرف سے 7 ارب کی سبسڈی کمپنی نے منتقل کر دی تھی۔

صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے کہا کہ کے الیکٹرک سبسڈی صارفین تک منتقل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

کمیٹی رکن ناز بلوچ نے سی ای او کے الیکٹرک کے اجلاس میں رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او پہلے کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرتے تھے، اور اب آ کر اس طرح بات کرنا مناسب نہیں ہے۔

نیپرا حکام نے بتایا کہ باقی ڈسکوز نے حکومت کے مقرر کردہ ریٹ کے مطابق 12 روپے 95 پیسے فی یونٹ چارج کیے، لیکن کے الیکٹرک نے کورونا کے دوران صنعتی صارفین سے اپنے ٹیرف کے مطابق چارج کیا۔

کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں چیئرمین نیپرا کو طلب کر لیا، اور کے الیکٹرک کو آؤٹ آف کورٹ معاملہ حل کرنے کی پیشکش کی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نیپرا چیئرمین اور کے الیکٹرک کو بٹھا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

One thought on “ناز بلوچ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں کے الیکٹرک کے کنسلٹنٹس کے ذریعے رابطوں کا معاملہ اٹھا دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!