کراچی – اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی، جس میں 9 مختلف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان کارروائیوں میں 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 493.47 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔
کراچی اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
کریک ڈاؤن کی تفصیلات:
کراچی: کارگو آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل میں 10.6 کلو گرام آئس برآمد۔
فیصل آباد: کوریئر آفس کے ذریعے فرانس بھیجے جانے والے پارسل سے 1.210 کلو ہیروئن برآمد کی گئی، جو کشن کورز اور ٹوپیوں میں چھپائی گئی تھی۔
لاہور: کوریئر آفس کے ذریعے ہانگ کانگ بھیجے جانے والے پارسل سے 1.660 کلو گرام آئس برآمد کی گئی، جو لیڈیز کپڑوں میں چھپائی گئی تھی۔
بلوچستان: پشین کے غیر آباد علاقے میں 455 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔
ملتان: شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب کار میں چھپائی گئی 20 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی، جس کے نتیجے میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اسلام آباد: مال کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 1 کلو آئس اور 2 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔
ملتان: شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب دوسری کارروائی میں، 2 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، جس میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔