ایاز صادق: مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، پی ٹی آئی سے رابطہ برقرار ہے

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے کہا کہ حکومت نے کبھی بھی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی گئی، لیکن عمران خان کے سخت رویے کے باعث تحریک انصاف کو اندرونی اتفاق رائے کے بعد مذاکرات کے لیے آنا ہوگا۔
سندھ حکومت نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی

ایاز صادق نے انکشاف کیا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے ابھی بھی قائم ہیں، تاہم معاملات پر پیش رفت کے لیے پی ٹی آئی کو واضح موقف اپنانا ہوگا۔

خیال رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان کشیدگی کے بعد دسمبر 2024 میں مذاکرات کا آغاز ہوا تھا، لیکن عدالتی کمیشنوں کی تشکیل اور قیدیوں کی رہائی جیسے مطالبات کے باعث مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے۔

پی ٹی آئی نے 9 مئی 2023 اور 26 نومبر 2024 کے مظاہروں کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کی تشکیل میں تاخیر پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے چوتھے مذاکراتی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کی دعوت دی اور پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی پیشکش کی، لیکن پی ٹی آئی نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “ایاز صادق: مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، پی ٹی آئی سے رابطہ برقرار ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!