کراچی: ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بہتری کے لیے اہم ملاقات اور مطالبات

آل کراچی ریئلٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جناب راحیل ہارون اور آل ناظم آباد ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین جناب عارف پٹیل کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں چیئرمینز نے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا اور گیارہ رکنی ٹاسک فورس کی تشکیل پر وفاقی حکومت، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ، اور چیئرمین ایف بی آر کا شکریہ ادا کیا۔
امن 2025: پاکستان نیوی کی کثیرالقومی مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کا آغاز

جناب راحیل ہارون نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر نظرثانی اور حکومتی اقدامات سے معیشت کی بحالی کے لیے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے خاص طور پر سندھ میں ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کو قانونی حیثیت دینے، رجسٹریشن کے عمل کو موثر بنانے، اور کمیشن کے تحفظ کے لیے اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو صرف رجسٹرڈ ایسوسی ایشنز کے ممبران کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے تاکہ بے یقینی کی کیفیت ختم ہو اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔

راحیل ہارون نے حکومت کی جانب سے ٹاسک فورس میں ریئل اسٹیٹ کے نمائندوں کو شامل کرنے کے فیصلے کو سراہا اور اسے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد ایک وفد اعلیٰ حکام سے ملاقات کرے گا تاکہ ریئلٹرز کے کمیشن اور ان کی شناخت کے تحفظ کے لیے قانونی حیثیت حاصل کی جا سکے۔

جناب عارف پٹیل نے بھی اس موقع پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بہتری کے لیے ایسے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ دونوں چیئرمینز نے اس بات پر زور دیا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی مضبوطی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بہتری کے لیے اہم ملاقات اور مطالبات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!