امن 2025: پاکستان نیوی کی کثیرالقومی مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کا آغاز

پاک بحریہ کی کثیرالقومی مشق "امن 2025” اور پہلے "امن ڈائیلاگ” کی میڈیا بریفنگ کراچی میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے میڈیا کو 7 سے 11 فروری تک کراچی میں جاری رہنے والی مشق کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ کا پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کا جائزہ، بچوں کو قطرے بھی پلائے

میڈیا سے گفتگو میں کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کہا کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے تحت سمندری تجارت اور توانائی کے راستوں کی حفاظت کی اہمیت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ بحرِ ہند کے خطے کو متعدد روایتی اور غیر روایتی چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو مل کر حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے کہ کوئی بھی ملک اکیلے ان پیچیدہ چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

پاک بحریہ کی جانب سے "امن مشق” کا آغاز 2007 میں "Together for Peace” کے سلوگن کے تحت کیا گیا تھا، جس کا مقصد بحری خطرات سے نمٹنے کے لیے مختلف ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔ امن مشق کا نواں ایڈیشن اس سال 7 سے 11 فروری تک منعقد ہوگا، جس میں 60 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔

یہ مشق دو مراحل پر مشتمل ہے:

 بحری امور پر سیمینارز، مباحثے، ثقافتی اجتماعات، اور آپریشنل مظاہرے شامل ہوں گے۔

بحری حکمت عملی، انسداد دہشت گردی، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز، لائیو فائرنگ، اور بین الاقوامی فلیٹ ریویو جیسے مشقیں منعقد کی جائیں گی۔

اس بار پہلی مرتبہ "امن ڈائیلاگ” کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے، جس میں بحری سربراہان، کوسٹ گارڈز اور دیگر دفاعی افواج عالمی و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امن ڈائیلاگ جدید حل تلاش کرنے اور نظریاتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کہا کہ امن 2025 نہ صرف میری ٹائم سیکیورٹی بلکہ عالمی امن کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ پاکستان کی یہ کوشش ظاہر کرتی ہے کہ وہ سمندری تجارت اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عالمی خوشحالی میں بھی بھرپور حصہ ڈال رہا ہے۔

51 / 100 SEO Score

One thought on “امن 2025: پاکستان نیوی کی کثیرالقومی مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!