وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا لاڑکانہ کا دورہ، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

 وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کچہ ایریاز میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے لاڑکانہ کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی آفس لاڑکانہ آمد پر وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ضلعی ایس ایس پیز نے شرکت کی اور ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشنز پر بریفنگ دی۔

کراچی: ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بہتری کے لیے اہم ملاقات اور مطالبات

وزیر داخلہ نے کہا کہ کچہ ایریاز میں آخری ڈاکو کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور حکومت سندھ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہائی ویز فورس کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا، جس کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کی سندھ پولیس میں بھرتی کی جائے گی۔ اس فورس کا مقصد ہائی ویز کو مسافروں اور تجارتی گاڑیوں کے لیے محفوظ بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی مرکزی شاہراہوں پر موجود چیک پوسٹس اور ناکوں کو مزید مؤثر پیٹرولنگ کے ذریعے محفوظ بنایا جائے گا تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی ممکن ہو سکے۔

وزیر داخلہ نے لاڑکانہ میں عوام دوست پولیس اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی ایس ایس پیز کو سیاسی دباؤ سے آزاد رکھا گیا ہے تاکہ وہ پیشہ ورانہ طور پر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ لاڑکانہ پولیس رینج میں پولیس 15 کی جگہ ذوالفقار فورس قائم کی جا رہی ہے، جس کے لیے 50 موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی اور مزید فنڈز بھی مہیا کیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے ڈی آئی جی ناصر آفتاب، ایس ایس پی شکارپور، اور ایس ایس پی کشمور کی بہادری پر پاکستان پولیس میڈل کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکو اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہیں، لیکن پولیس کے بہادر افسران ان کے تمام منصوبوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہتے ہیں۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ جرم کے بعد ایف آئی آر ضرور درج کرائیں اور پولیس پر اعتماد کریں، جو ہمیشہ عوام کی حفاظت کے لیے پیش پیش رہتی ہے۔

 

56 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا لاڑکانہ کا دورہ، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!