سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے اپنے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ کر لیا۔ پارلیمانی لیڈر کے لیے افتخار عالم اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے لیے طحہ احمد خان کے نام فائنل کر دیے گئے ہیں۔
تاجر آصف کمال کے قتل پر کورنگی لانڈھی موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کی شدید مذمت، انصاف کا مطالبہ
ایم کیو ایم کی قیادت نے دونوں رہنماؤں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اسمبلی کے تمام امور اور ایوان کی منصوبہ بندی کا تعین یہ دونوں رہنما کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق افتخار عالم اور طحہ احمد خان کی تقرری ایوان میں ایم کیو ایم کی مؤثر نمائندگی اور بہتر منصوبہ بندی کے لیے کی گئی ہے۔
