وزیراعظم شہباز شریف: نوجوان دولت مشترکہ ممالک کے روشن مستقبل کی ضمانت

اسلام آباد میں منعقدہ دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سمٹ کی میزبانی پاکستان کے لیے باعث مسرت ہے۔ انہوں نے حکومت اور عوام کی جانب سے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کے بانی رکن کی حیثیت سے اس کے اداروں اور شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر، کاروباری اداروں کو پائیدار مستقبل کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے: سینیٹر شیری رحمٰن

وزیراعظم نے کہا کہ دولت مشترکہ رکن ممالک کے درمیان بہترین شراکت داری کا پلیٹ فارم ہے اور ان ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے۔ انہوں نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ رکن ممالک کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔

وزیراعظم نے نوجوانوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے انہیں جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پرامن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں، اور ان کی ترقی ہی تمام رکن ممالک کے بہتر مستقبل کی کلید ہے۔

57 / 100

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف: نوجوان دولت مشترکہ ممالک کے روشن مستقبل کی ضمانت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!