سرکاری ملازمین کا پنشن اصلاحات کے خلاف 22 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد، پشاور، اور لاہور میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے احتجاج کیا جائے گا۔ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے ذریعے ان کے معاشی حقوق متاثر نہ کیے جائیں، بصورت دیگر 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کی بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ کے مطابق، اسلام آباد میں 22 جنوری کو سیکرٹریٹ کے کیو بلاک سے پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی نکالی جائے گی، لاہور میں ناصر باغ سے صوبائی اسمبلی یا وزیراعلیٰ ہاؤس تک احتجاج ہوگا، جبکہ پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے مظاہرہ ہوگا۔ احتجاج کے دوران حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا۔

الائنس کے مطابق، پنشن اصلاحات کے تحت ملازمین کے حقوق محدود کیے جا رہے ہیں، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ پنشن بچاؤ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مطالبات منظور نہیں کیے جاتے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت نئی پنشن سکیم کا آغاز کیا ہے۔ اس کے مطابق، یکم جنوری 2025 سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ان کی سروس کے آخری 24 ماہ کی اوسط تنخواہ کی بنیاد پر حساب کی جائے گی، اور ڈبل پنشن پر پابندی ہوگی۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ اصلاحات پنشن کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ضروری ہیں، جو موجودہ مالی سال میں ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “سرکاری ملازمین کا پنشن اصلاحات کے خلاف 22 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!