مراکش کشتی حادثہ: 21 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے متاثرین کی مدد کے لیے فوری انتظامات کیے ہیں۔ قونصلر ٹیم امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہی ہے اور مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، جبکہ بچ جانے والے شہریوں کی وطن واپسی کے لیے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

سرکاری ملازمین کا پنشن اصلاحات کے خلاف 22 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

بچ جانے والے پاکستانی شہریوں میں مدثر حسین، وسیم خالد، محمد خالق، عبدالغفار، اور گل شاہ میر شامل ہیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے گجرات سرکل کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حادثے کے کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، جبکہ ایف آئی اے صرف ایک سہولت کار خاتون کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

واضح رہے کہ گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے کئی نوجوان مراکش کی سمندری حدود میں ہلاک کر دیے گئے تھے، جس کے بعد واقعہ میں ایف آئی اے کی کارروائی پر تنقید کی جا رہی ہے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “مراکش کشتی حادثہ: 21 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!