شاہ فیصل ٹاؤن اور کورنگی ٹاؤن کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، چیئرمین گوہر خٹک پر ایف آئی آر درج

کراچی: شاہ فیصل ٹاؤن کے چیئرمین گوہر خٹک کے خلاف تھانہ عوامی میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تنازع کا آغاز کلٹس گاڑی کے معاملے پر ہوا، جس کے بعد دونوں ٹاؤنز کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔

پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون کامیابی سے لانچ

چیئرمین شاہ فیصل گوہر خٹک مبینہ طور پر مسلح افراد کے ساتھ کورنگی ٹاؤن کے وئیر ہاؤس میں داخل ہوئے اور ڈائریکٹر حق نواز پر اسلحے کے زور پر تشدد کیا۔ حق نواز نے شکایت کی کہ انہیں گالیاں دی گئیں اور ہراساں کیا گیا۔ شاہ فیصل ٹاؤن کے افسران پر غیر قانونی طریقے سے کورنگی ٹاؤن میں داخل ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث چار افسران کو معطل کر دیا۔ ضمیر خالد، شبیر احمد، ذوالفقار قاضی، اور طاہر اقبال کو معطل کر کے تین دن کے اندر انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کلٹس گاڑی کے حصول کے تنازع نے ٹاؤنز کے درمیان سرد جنگ کو جنم دیا، جس کے نتیجے میں شاہ فیصل ٹاؤن کے افسران نے کورنگی ٹاؤن کے دفتر پر مبینہ حملہ کیا۔ حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔ وزیر بلدیات نے تنازع کے حل کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “شاہ فیصل ٹاؤن اور کورنگی ٹاؤن کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، چیئرمین گوہر خٹک پر ایف آئی آر درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!