اسپیشل بچوں کے لیے کراچی چڑیا گھر میں داخلہ فیس ختم کر دی گئی ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق زو افسران کو فوری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں کہ خصوصی بچوں سے کسی بھی قسم کی داخلہ فیس وصول نہ کی جائے۔
گداگری منظم مافیا بن چکی ہے، بھیک ایک “کاروبار” اور سب سے بڑا ذریعۂ روزگار بن گیا ہے: خواجہ آصف
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اسپیشل بچے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ان کی عزت، سہولت اور شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت خصوصی بچوں کے لیے روزگار، ہنر مندی اور آگاہی سے متعلق مختلف منصوبے چلا رہی ہے تاکہ انہیں معاشرے کا فعال اور خودمختار حصہ بنایا جا سکے۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ اسپیشل بچوں کے لیے جدید تعلیم، معاون آلات (Assistive Devices) اور موزوں و مؤثر نصاب کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ وہ بہتر مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔
