ایران میں اصلاح پسند اتحاد ریفارم فرنٹ کے ترجمان جواد امام گرفتار، سیاسی کریک ڈاؤن تیز

ایران میں اصلاح پسندوں کے اتحاد ریفارم فرنٹ کے ترجمان جواد امام کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے گزشتہ روز جواد امام کو ان کے گھر سے حراست میں لیا۔
بھارت کی چابہار سے خاموش واپسی کے بعد ایران سے منسلک آئل ٹینکرز ضبط، بحیرہ عرب میں بڑا اقدام

رپورٹس کے مطابق اسی روز ریفارم فرنٹ سے تعلق رکھنے والے مزید تین سیاستدانوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد پر ملک میں ہونے والے مظاہروں کے دوران ایران کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایرانی عدالتی حکام کے مطابق ان افراد پر امریکا اور اسرائیل کے مفادات کے لیے کام کرنے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ گرفتاریوں کے بعد ایران میں سیاسی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ اصلاح پسند حلقوں نے اس اقدام کو سیاسی دباؤ کا حصہ قرار دیا ہے۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!