بھارت نے چابہار بندرگاہ سے خاموش واپسی کے بعد ایران سے منسلک تیل بردار جہاز بھی ضبط کر لیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ نے بحیرہ عرب میں اسمگلنگ کے الزام میں تین آئل ٹینکرز کو تحویل میں لے لیا۔
کراچی چڑیا گھر میں اسپیشل بچوں کے لیے داخلہ فیس ختم، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے احکامات جاری
رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی ممبئی سے تقریباً 100 سمندری میل کے فاصلے پر بحیرہ عرب میں کی گئی، جہاں تینوں جہازوں کو روکا گیا۔ ضبط کیے گئے آئل ٹینکرز میں ال جافزیہ، ایسفالٹ اسٹار اور اسٹیلر روبی شامل ہیں، جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ایران سے منسلک تھے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت خاموشی کے ساتھ چابہار منصوبے سے پیچھے ہٹا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی جہازوں کی ضبطی کو ایران کے لیے بھارت کی جانب سے ’’چھرا گھونپنے‘‘ کے مترادف سمجھا جا رہا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی کشیدگی کی علامت بن سکتا ہے۔
