تھانہ بلدیہ کی حدود میں مبینہ ریڈ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے ایس آئی یو/سی آئی اے پولیس نے باضابطہ تردید جاری کر دی ہے۔
خیرپور کے کچے میں نجات مہران آپریشن کی بڑی کامیابی، مطلوب ڈاکو رب رکہیو ناریجو کا سرینڈر
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کو ایس آئی یو/سی آئی اے پولیس کی کارروائی قرار دیا جا رہا تھا، تاہم ترجمان کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی مبینہ کارروائی ایس آئی یو کی نہیں اور نہ ہی اس کا ادارے سے کوئی تعلق ہے۔
ترجمان کے مطابق مذکورہ ویڈیو اور کارروائی کو ایس آئی یو/سی آئی اے سے منسلک کرنا غلط اور گمراہ کن ہے، لہٰذا اس حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام معلومات کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔
پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر اعتماد کریں۔

