(تشکر نیوز) کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ساؤتھ زون میں زیرِ تعمیر ماڈل تھانے رسالہ اور ڈیفنس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ، ایس ایس پی سٹی، ایس ایس پی ساؤتھ، ایس پی کلفٹن اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
کراچی: پانی کی فراہمی معمول کے مطابق، 5 جنوری کو کے الیکٹرک کے مینٹیننس کے دوران معمولی کمی کا امکان
ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس چیف کو ڈسٹرکٹ سٹی کے ماڈل تھانہ رسالہ اور ساؤتھ کے ماڈل تھانہ ڈیفنس کی تعمیراتی پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی نے تھانوں کے مختلف حصوں، جن میں ڈیوٹی آفیسرز روم، لاک اپ اور دیگر رومز شامل ہیں، کا معائنہ کیا اور کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔
Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2025/01/WhatsApp-Video-2025-01-03-at-10.03.22-PM.mp4?_=1ماڈل پولیس اسٹیشنز کے قیام کا مقصد عوام کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ تھانوں کی فراہمی، پیشہ ور پولیس افسران کی تعیناتی، اور پولیس و عوام کے درمیان دوستانہ ماحول اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔