کراچی: پانی کی فراہمی معمول کے مطابق، 5 جنوری کو کے الیکٹرک کے مینٹیننس کے دوران معمولی کمی کا امکان

(تشکر نیوز) : ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے اور شہر میں پانی کا کوئی بحران نہیں ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پانی کی قلت سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناکامی: عوام پانی سے محروم، غیر قانونی ہائیڈرنٹس کا راج

ترجمان نے بتایا کہ واٹر کارپوریشن کی کسی بھی پانی کی لائن میں کوئی بڑی خرابی نہیں ہے، صرف ایک لائن میں معمولی لیکیج ہے جسے جلد ٹھیک کر لیا جائے گا۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق، 5 جنوری 2025 کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پہلے فیز کے سالانہ مینٹیننس کا کام کیا جائے گا۔ یہ شٹ ڈاؤن صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا، جس کا مجموعی دورانیہ 12 گھنٹے ہوگا۔

مینٹیننس کے دوران واٹر کارپوریشن پانی کی لائنز کا کام بھی مکمل کرے گی۔ اس دوران شہر کو مجموعی طور پر 650 ایم جی ڈی کے بجائے 550 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جائے گا، اور صرف 100 ایم جی ڈی کی عارضی کمی کا سامنا ہوگا۔

ترجمان نے شہریوں کو یقین دلایا کہ پانی کی فراہمی بدستور معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

56 / 100

2 thoughts on “کراچی: پانی کی فراہمی معمول کے مطابق، 5 جنوری کو کے الیکٹرک کے مینٹیننس کے دوران معمولی کمی کا امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!