تھانہ سعید آباد شاہین فورس کی کامیاب کارروائی: ڈکیتی ناکام، دو مسلح ڈکیت گرفتار

(تشکر نیوز) ضلع کیماڑی کے تھانہ سعید آباد کی شاہین فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا اور دو مسلح ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے بتایا کہ ملزمان نے سعید آباد مشرف پہاڑی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر صدیق نامی شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ماڈل تھانوں کا دورہ، تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات

علاقہ گشت پر معمور شاہین فورس کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ناصر اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول اور واردات میں زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے، جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

65 / 100

One thought on “تھانہ سعید آباد شاہین فورس کی کامیاب کارروائی: ڈکیتی ناکام، دو مسلح ڈکیت گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!