کراچی واٹر کارپوریشن کے لیے یورپی سرمایہ کاری بینک کی مالی معاونت کی منظوری

کراچی (تشکر نیوز) یورپی سرمایہ کاری بینک نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے پانی اور توانائی کے منصوبوں میں تعاون کی اصولی منظوری دے دی۔ اس اہم پیش رفت کے تحت یورپی سرمایہ کاری بینک کا اعلیٰ سطحی جائزہ مشن فروری 2025 میں کراچی کا دورہ کرے گا تاکہ منصوبے کی تفصیلات اور عالمی بینک و ایشیائی انفراسٹرکچر بینک کے ساتھ سرمایہ کاری کے حجم کا تعین کیا جا سکے۔

کراچی: آرٹس کونسل میں “فیض سب کے لیے” پر سالانہ ممتاز حسین لیکچر کا انعقاد

جائزہ مشن پپری، گھارو، اور حب میں پانی صاف کرنے کے پلانٹس کی تعمیر کے امکانات کا جائزہ لے گا، جبکہ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور توانائی کے ضیاع کو کم کرنے پر گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

واٹر کارپوریشن نے 100 ملین امریکی ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبے کی تجویز پیش کی ہے، جس میں تمام انتظامات صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد مکمل کیے جائیں گے۔ یہ پاکستان میں کسی بھی واٹر یوٹیلیٹی کے لیے یورپی سرمایہ کاری بینک کی پہلی شراکت داری ہوگی، جو واٹر کارپوریشن کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور خود کفیل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 

 

یہ شراکت داری کراچی کے شہریوں کے لیے ماحولیاتی تحفظ، صحت، اور اقتصادی ترقی کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!