کراچی (تشکر نیوز) شاہراہ نور جہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک کیو میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کراچی واٹر کارپوریشن کے لیے یورپی سرمایہ کاری بینک کی مالی معاونت کی منظوری
تفصیلات کے مطابق، گذشتہ شب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر صحافیوں کی نشاندہی کے بعد ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے فوری نوٹس لیا۔
ایس ایس پی کی ہدایت پر شاہراہ نور جہاں پولیس نے مقدمہ الزام نمبر 631/2024 جرم دفعہ 337-Hi ت پ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا۔ آج پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث ایک ملزم ملک بختیار ولد حاجی ملک سلطان زرین کو گرفتار کر کے تفتیش کے حوالے کر دیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق، ہوائی فائرنگ جیسے غیر قانونی عمل کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔