کراچی: آرٹس کونسل میں "فیض سب کے لیے” پر سالانہ ممتاز حسین لیکچر کا انعقاد

کراچی (تشکر نیوز) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور ممتاز حسین ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام حسینہ معین ہال میں ممتاز حسین یادگاری سالانہ لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کینیڈا سے آئے ہوئے معروف شاعر اور دانشور اشفاق حسین نے عنوان "فیض سب کے لیے” پر تفصیلی کلیدی خطبہ پیش کیا۔

Karachi Water Crisis: Corruption, Protests & The Struggle for Basic Rights

اشفاق حسین نے فیض احمد فیض کی شاعری اور نظریات کو سب کے لیے ایک اہم سرمایہ قرار دیا اور ان کے خیالات کو آج کے دور میں بھی قابل عمل قرار دیا۔ انہوں نے فیض کی شخصیت، شاعری اور ان کے عالمی اثرات پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں پروفیسر جعفر احمد اور پروفیسر انیس زیدی نے بھی پروفیسر ممتاز حسین کی ادبی خدمات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کی علمی و ادبی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مقررین نے کہا کہ پروفیسر ممتاز حسین نے اردو ادب کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا اور ان کی تحریریں آج بھی نئی نسل کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔

اس یادگار تقریب میں شہر کے ممتاز ادیبوں، شاعروں، اور علمی شخصیات نے شرکت کی اور فیض احمد فیض اور پروفیسر ممتاز حسین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: آرٹس کونسل میں "فیض سب کے لیے” پر سالانہ ممتاز حسین لیکچر کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!