اے وی ایل سی کی کامیاب کارروائی، بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار

کراچی (تشکر نیوز) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کی ایک اور شاندار کارروائی میں بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گروہ کا سرغنہ صدام دو سرگرم ساتھی ملزمان یونس اور حیات سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی: جمشید کوارٹرز پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار

تفصیلات کے مطابق اورنگی 2 ڈویژن کی ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع، خفیہ معلومات، اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے کراچی کے مختلف تھانہ جات سے چوری شدہ چھ موٹر سائیکلیں اور 2 کلو 170 گرام چرس برآمد کی گئی۔

ملزمان کی کارروائیاں:

ملزمان نئی موٹر سائیکلوں کی چوری میں مہارت رکھتے ہیں اور ان کی نقل و حرکت کے لیے جعلی شو روم انوائس کا استعمال کرتے ہیں۔

چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو بلوچستان کے علاقوں، خاص طور پر تربت، میں منتقل کرنے کے لیے جعلی این او سی سرٹیفکیٹ استعمال کیا جاتا تھا۔

سرغنہ ملزم صدام:

ملزم صدام کا مجرمانہ ریکارڈ پہلے سے موجود ہے اور وہ قبل ازیں جیل بھی جا چکا ہے۔

برآمد شدہ موٹر سائیکل تھانہ عزیز بھٹی کی حدود سے چوری شدہ ہے۔

ساتھی ملزمان:

یونس اور حیات کے قبضے سے برآمد شدہ چرس کا مقدمہ تھانہ منگھوپیر میں درج کرلیا گیا ہے۔

مزید تحقیقات:

چوری شدہ موٹر سائیکلوں کا خریدار حاجی خان، جو حب چوکی کا رہائشی ہے، گرفتاری کے خوف سے جھل مگسی (بلوچستان) فرار ہوگیا ہے۔

حاجی خان انجن اور چیسز نمبر کے ذریعے جعلی انوائس اور این او سی سرٹیفکیٹ تیار کرواتا تھا۔

گروہ کے دیگر ساتھی ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں، جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس گروہ کے دیگر جرائم اور نیٹ ورک کا پتہ لگایا جاسکے۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!