کراچی: جمشید کوارٹرز پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار

کراچی (تشکر نیوز) ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے تھانہ جمشید کوارٹرز کی حدود میں دو عادی منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرومندر کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ملزمان شکیل ولد محمد اقبال اور داؤد ولد سلطان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1055 گرام چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مزید تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں ملوث ہوکر جیل جا چکے ہیں۔

ملزمان کے سابقہ جرائم کی تفصیل:

شکیل ولد محمد اقبال:

ایف آئی آر نمبر 32/19 دفعہ 353/324، 7ATA، تھانہ بہادرآباد

ایف آئی آر نمبر 33/19 دفعہ 23(i)a، تھانہ بہادرآباد

ایف آئی آر نمبر 762/21 دفعہ 6/9-B، تھانہ جمشید کوارٹرز

ایف آئی آر نمبر 65/18 دفعہ 6/9-B، تھانہ جمشید کوارٹرز

داؤد ولد سلطان:

ایف آئی آر نمبر 260/11 دفعہ 353/324، تھانہ ماری پور

ایف آئی آر نمبر 261/11 دفعہ 13-D، تھانہ ماری پور

 

 

پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

61 / 100

One thought on “کراچی: جمشید کوارٹرز پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!