خیبر (تشکر نیوز): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے ایک گروپ نے پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کی، جسے سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے راجگال میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
کراچی: آل کراچی ہوٹل مالکان کے وفد کی ایس ایس پی سی آئی اے سے ملاقات
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق خوارج کے اس گروہ کے خلاف شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ افسوسناک طور پر ایک سکیورٹی اہلکار سپاہی عامر سہیل جام شہادت نوش کر گیا۔ شہید سپاہی عامر سہیل کی عمر 22 سال تھی اور اس کا تعلق بھی ضلع خیبر سے تھا۔
پاک فوج نے افغان عبوری حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرحدی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور یہ یقینی بنائے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور شہید سپاہی عامر سہیل کی قربانی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کا کردار ہمیشہ قابلِ فخر رہا ہے۔