تشکر نیوز لاہور: پنجاب کے محکمہ خزانہ نے کچے میں تعینات پولیس اہلکاروں کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس کے اجرا کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
شفاف انتخابات کا تسلسل ہی ملک کو استحکام دے سکتا ہے: آفاق احمد
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع رحیم یار خان، راجن پور، روجھان، شاہ ولی، بنگالہ اچھا، اور سونمنی کے سخت علاقوں میں خدمات انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو یہ الاؤنس دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق:
انسپکٹرز کو 25 ہزار روپے ہیڈ کانسٹیبلز کو 20 ہزار روپے کلاس فور ملازمین کو 18 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس کے طور پر فراہم کیے جائیں گے۔
یہ اقدام کچے کے علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کی خدمات کا اعتراف اور ان کی مشکلات کے ازالے کے لیے کیا گیا ہے۔ اہلکاروں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اپنی حوصلہ افزائی کا ذریعہ قرار دیا۔