کراچی (تشکر نیوز) – آج مورخہ 18 دسمبر 2024 بروز بدھ ڈی آئی جی ویسٹ زون آفس گلبرگ میں اے ایس آئی سے سب انسپیکٹر کے عہدے پر 43 افسران کو رینک لگانے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد مختلف شخصیات نے شرکت کی اور مبارکباد دی۔
پی بی 21 حب: دوبارہ گنتی کے لیے امیدواروں کو الیکشن کمیشن طلب کرلیا گیا
تقریب میں ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی، ڈسٹرکٹ ویسٹ اور سینٹرل انویسٹیگیشن کے ایس ایس پی صاحبان بھی شریک تھے۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے 43 افسران کو سب انسپیکٹر کے رینک لگائے، جن میں 3 لیڈی اے ایس آئی بھی شامل تھیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ترقی ان کی محنت، ایمانداری، اور قابلیت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسران جہاں بھی تعینات ہوں، ایمانداری اور فرض شناسی کو مقدم رکھیں اور عوام کی خدمت کو اپنا اولین مقصد بنائیں۔
افسران نے ڈی آئی جی ویسٹ زون کا شکریہ ادا کیا اور عزم کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔
تقریب کا اختتام خوشگوار ماحول میں ہوا، اور ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے تمام افسران کو نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔