پی بی 21 حب: دوبارہ گنتی کے لیے امیدواروں کو الیکشن کمیشن طلب کرلیا گیا

حب (تشکر نیوز) – الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 21 حب کے انتخابات میں حصہ لینے والے دونوں امیدواروں علی حسن زہری اور محمد صالح بھوتانی کو دوبارہ گنتی کے معاملے پر طلب کرلیا ہے۔ دونوں امیدواروں کو جمعرات 19 دسمبر 2024 کو سہ پہر 3:30 بجے الیکشن کمیشن کے دفتر میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

افغانستان میں فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے کمانڈر شاہد عمر کی ہلاکت، پاکستان کے لیے اہم کامیابی

واضح رہے کہ عدالت نے حلقہ پی بی 21 کی دوبارہ گنتی کا کیس الیکشن کمیشن کے سپرد کیا تھا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے باقاعدہ طور پر دونوں امیدواروں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پی بی 21 کے انتخابی نتائج کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں تھیں، جس پر عدالت نے دوبارہ گنتی کا فیصلہ سنایا تھا۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد حلقے میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز ہوگئی ہیں۔

65a9b7db 8e2e 41fd 84b7 c197bc0502ba

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی سے حلقے کے نتائج پر اہم اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ علی حسن زہری اور محمد صالح بھوتانی دونوں ہی حلقے میں مضبوط سیاسی حیثیت رکھتے ہیں، اور دوبارہ گنتی کا عمل دونوں فریقین کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

One thought on “پی بی 21 حب: دوبارہ گنتی کے لیے امیدواروں کو الیکشن کمیشن طلب کرلیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!