ڈپٹی کمشنر کا پولیو مہم کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے کا عزم

(تشکر نیوز) – ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے پولیو کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے دوران اہل محلہ کے ساتھ مل کر گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا عمل یقینی بنایا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عاصم عباسی، اور پولیو خواتین ورکرز بھی موجود تھیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون آفس میں 43 افسران کی رینک لگانے کی پروقار تقریب کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر کی اچانک موجودگی سے اہل محلہ حیران رہ گئے۔ خاص طور پر وہ والدین جو اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر رہے تھے، انہیں ڈپٹی کمشنر نے آمادہ کیا اور ان کے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

اہل محلہ اور معززین کی بڑی تعداد ڈپٹی کمشنر کے ساتھ شریک ہو کر گلی گلی بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے عمل میں شامل رہی۔ ڈپٹی کمشنر نے انکاری والدین کو قائل کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک مہلک بیماری ہے جو بچوں میں معذوری کا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بیماری سے بچاؤ کا واحد راستہ یہ ہے کہ ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔

 

 

طحہ سلیم نے عوام کو آگاہ کیا کہ پولیو آج سے 25 سال قبل دنیا کے اکثر ممالک میں پایا جاتا تھا، لیکن اب یہ صرف دو ممالک تک محدود رہ گیا ہے، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس خطرناک بیماری کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

62 / 100

One thought on “ڈپٹی کمشنر کا پولیو مہم کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!