مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے دینی مدارس بل کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ

تشکر نیوز: کراچی،: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت دینی مدارس سے متعلق قانون سازی پر پیدا ہونے والے تنازع سے بچنے کے لیے ان کے موقف کو تسلیم کرے اور جلد از جلد مدارس بل کے نوٹیفکیشن جاری کرے۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایوان صدر نے دینی مدارس کے قانون سازی کے عمل کو الجھا دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم منظور ہو چکی ہے اور اب حکومت مدارس بل ایکٹ کو منظور کرے۔

مولانا نے کہا کہ قانون سازی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اب نوٹیفکیشن جاری کرنا ضروری ہے تاکہ معاملہ حل ہو سکے اور مزید مشکلات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بل کے پاس ہونے کے بعد اس معاملے کا خاتمہ ہو چکا ہے اور حکومت کو تنازع سے بچنے کے لیے فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

 

 

ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما خالد مقبول صدیقی نے مولانا فضل الرحمان کی باتوں کو معقول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا پیغام آگے پہنچائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت طے شدہ امور پر عمل درآمد ہونا چاہیے اور گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد بھی بات چیت کی گنجائش موجود ہے۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!