شمالی بحیرہ عرب میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا شاندار SAR آپریشن، 19 ماہی گیر ریسکیو

شمالی بحیرہ عرب: (تشکر نیوز) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) نے آج ایک بروقت اور کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو (SAR) آپریشن کے دوران فشنگ ویسل (FV) سبحان اللہ کے عملے کے 19 ارکان کو ریسکیو کیا۔

کراچی سیف سٹی منصوبے کے لیے ہواوے کے ہیڈ آفس کا دورہ، وزیر داخلہ کا جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں پر اظہارِ اطمینان

صبح 10:15 بجے پاکستان نیوی کے نتھیا گلی اسٹیشن (کراچی) نے PMSA کے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (MRCC) کو ایک ہنگامی الرٹ جاری کیا۔ اطلاع دی گئی کہ کراچی فیئر وے سے 30 ناٹیکل میل مغرب میں ایک فشنگ ویسل "سبحان اللہ” میں پانی بھرنے کے باعث ڈوبنے کا خطرہ ہے۔

PMSA نے فوری طور پر معمول کے گشت پر موجود اپنے بحری جہازوں کو متاثرہ ماہی گیروں کی تلاش اور ریسکیو کے لیے روانہ کر دیا۔ دوپہر 12:20 بجے FV سبحان اللہ کو تلاش کر لیا گیا، اور اس کے تمام 19 عملے کے ارکان کو بحفاظت PMSS DASHT پر منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

 

 

ریسکیو کیے گئے ماہی گیروں کو بعد میں PMSA کے دوسرے جہاز PMSS رفاقت پر کراچی بندرگاہ واپس لایا گیا۔ PMSA کے ترجمان نے بتایا کہ یہ کامیاب آپریشن ماہی گیر برادری کے تحفظ اور پاکستان کے سمندری علاقوں میں امدادی خدمات کے لیے ایجنسی کے عزم کا مظہر ہے۔

65 / 100

One thought on “شمالی بحیرہ عرب میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا شاندار SAR آپریشن، 19 ماہی گیر ریسکیو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!