کراچی: ایس ایچ او گلبہار فراز علی خان کو شاندار کارکردگی پر تعریفی سند

کراچی: ویسٹ زون پولیس کے ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی جانب سے تھانہ گلبہار کے ایس ایچ او فراز علی خان کو نمایاں کارکردگی پر تعریفی سند (CC-II) سے نوازا گیا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے شاباش دی گئی۔

کراچی: پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کا خطرناک کریمنل ریکارڈ منظرعام پر

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایس ایچ او گلبہار فراز علی خان نے ایک اہم کارروائی کے دوران کرمنل ریکارڈ یافتہ اور بدنام زمانہ ڈکیت عامر کو پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔ ملزم شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور پولیس کو اس کی طویل عرصے سے تلاش تھی۔

پولیس حکام کے مطابق مذکورہ کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے کی گئی، جس میں ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ بھی کی، تاہم بروقت اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے ایس ایچ او فراز علی خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے افسران محکمہ پولیس کا فخر ہیں جو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اسی طرح بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس موقع پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان بھی موجود تھے، جنہوں نے بھی ایس ایچ او گلبہار کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ پولیس افسران اسی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ایس ایچ او گلبہار فراز علی خان کو شاندار کارکردگی پر تعریفی سند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!