کراچی: اے پلس منشیات اور گٹکا/ماوا مافیا کے خلاف سندھ پولیس کی کریک ڈاؤن کارروائیاں جاری

کراچی، 17 مارچ 2026ء: انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ، جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت صوبہ بھر میں اے پلس کیٹیگری کے منشیات اور گٹکا/ماوا مافیا کے خلاف ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی و اسپیشل برانچ، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز و اسپیشل برانچ، زونل ڈی آئی جیز کراچی، ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر، تمام ضلعی ایس ایس پیز، ایس ایس پیز/ایس پیز انویسٹی گیشن کراچی، ایس ایس پی ایس آئی یو، اے آئی جیز آپریشنز و ایڈمن نے شرکت کی۔

کراچی: آئی جی سندھ کی زیر صدارت ٹریفک انتظامات اور ای ٹکٹنگ سسٹم کا جائزہ اجلاس

اجلاس میں ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے اے پلس کیٹیگری کے منشیات فروشوں اور گٹکا/ماوا مافیا کی تازہ فہرستوں اور ان کے خلاف جاری پولیس کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس دوران صوبے بھر میں ضلعی سطح پر گرفتار منشیات فروشوں، خاص طور پر تعلیمی اداروں اور آن لائن فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آئی جی سندھ نے اجلاس میں کہا کہ منشیات سے متعلق شکایات پولیس کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتی ہیں اور ضلعی سطح پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے۔ انہوں نے شعبہ سی آئی اے کو تعلیمی اداروں اور آن لائن منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی، ساتھ ہی سائبر مانیٹرنگ اور انٹیلیجنس کو مزید فعال بنانے پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں گٹکا و ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری کارروائیوں کو تیز اور مؤثر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ انسدادِ منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف مربوط حکمتِ عملی کے تحت ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر، آئی جی سندھ نے ایس ایس پیز شہید بینظیر آباد، میرپورخاص اور حیدرآباد کو منشیات مافیا کے خلاف مؤثر اقدامات پر شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام پر عوام کی پذیرائی خوش آئند ہے اور پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے صوبے بھر میں سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

ترجمان سید سعد علی نے بتایا کہ اجلاس میں ضلعوں میں جاری کارروائیوں کی تفصیلات پر بھرپور تبادلہ خیال ہوا اور مستقبل میں انسدادِ منشیات کے لیے مزید مربوط حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: اے پلس منشیات اور گٹکا/ماوا مافیا کے خلاف سندھ پولیس کی کریک ڈاؤن کارروائیاں جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!