کراچی: کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی افطار ڈنر تقریب، آئی جی سندھ سمیت اہم شخصیات کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر): کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کراچی کی جانب سے مقامی ہال میں ایک پروقار اور بابرکت افطار و ڈنر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جاوید عالم اوڈھو نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں میڈیا، پولیس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کراچی: ایس ایچ او گلبہار فراز علی خان کو شاندار کارکردگی پر تعریفی سند

تقریب میں ایسوسی ایشن کے صدر سمیر قریشی، جنرل سیکریٹری ندیم احمد، جوائنٹ سیکریٹری عبید شاہ سمیت دیگر عہدیداران نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

افطار ڈنر تقریب کے اسپیشل گیسٹ آف آنر سید امتیاز الحق بخاری تھے، جبکہ معاذ الحق بخاری نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ترجمانوں، سینئر صحافیوں اور کرائم رپورٹرز نے بھی بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے دوران سی آر اے کی جانب سے آئی جی سندھ کو ثقافتی و روایتی تحائف پیش کیے گئے، جبکہ سید امتیاز الحق بخاری کو جاوید عالم اوڈھو اور سمیر قریشی نے شیلڈ سے نوازا۔ اس کے علاوہ دیگر پولیس افسران اور ترجمانوں کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ بابرکت ماہ کے آخری عشرے کی آمد پر تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرائم رپورٹرز ہر دور میں کرپشن اور جرائم کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں اور مشکل حالات میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر فرائض انجام دیتے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ رمضان المبارک اخوت، برداشت اور باہمی ہم آہنگی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور میڈیا کے درمیان مثبت اور مؤثر رابطہ جرائم کی روک تھام اور عوامی آگاہی میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ میڈیا معاشرے میں مثبت سوچ کے فروغ اور قانون کی بالادستی کے قیام میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات، جن میں اداکار سلیم آفریدی، شاہد ستار، عامر میرانی اور سلیم شاہ بخاری بھی شریک تھے۔

یہ افطار ڈنر تقریب نہ صرف باہمی روابط کے فروغ کا ذریعہ بنی بلکہ پولیس، میڈیا اور دیگر اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی افطار ڈنر تقریب، آئی جی سندھ سمیت اہم شخصیات کی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!