کراچی: آئی جی سندھ کی زیر صدارت ٹریفک انتظامات اور ای ٹکٹنگ سسٹم کا جائزہ اجلاس

کراچی: 17 مارچ 2026ء – آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک انتظامات اور فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سینٹرل پولیس آفس میں ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز سندھ پولیس ہائی ویز پیٹرولنگ، سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی ڈویژن، ہیڈکوارٹرز، ٹریفک کراچی، ٹی اینڈ ٹی، آئی ٹی اور ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی۔

افغان طالبان نے پرانی تصویر استعمال کر کے حالیہ ہلاکتوں کا جھوٹا الزام لگایا، وزارت اطلاعات

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں کیے گئے ٹریفک انتظامات اور ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائیٹیشن سسٹم (TRACS) کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 27 اکتوبر 2025 سے اب تک تقریباً 6 لاکھ ای ٹکٹس جاری کیے جا چکے ہیں اور TRACS سسٹم کے تحت بلیک لسٹ کی گئی 23 ہزار گاڑیوں کے خلاف عید کے بعد کارروائی شروع کی جائے گی۔

آئی جی سندھ نے کراچی میں حالیہ دنوں میں ٹریفک حادثات میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت دی کہ تمام حادثات کی شفاف اور جامع تحقیقات کریں اور انسداد کے لیے مؤثر تجاویز پیش کریں۔ مزید کہا گیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہیوی وہیکلز ڈرائیورز اور موٹرسائیکل مالکان کے خلاف بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

آئی جی سندھ نے رمضان کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو مجموعی طور پر قابلِ اطمینان قرار دیا اور سسٹم کی بہتری اور عوامی سہولت کے لیے اضافی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: آئی جی سندھ کی زیر صدارت ٹریفک انتظامات اور ای ٹکٹنگ سسٹم کا جائزہ اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!